ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں5,600 روپے کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,801 روپے کمی کے بعد 396,378 روپے سے کم ہو کر 391,577 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 363,359 روپے سے کم ہو کر 358,958 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت کی قیمت 253 روپے کمی کے بعد 6,871 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 217 روپے کمی کے بعد 5,890 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,398 ڈالر سے کم ہو کر 4,342 ڈالر ہو گئی۔







