ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں6,900 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5,914 روپے کمی کے بعد 388,749 روپے سے بڑھ کر 394,663 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 356,364 روپے سے بڑھ کر 361,787 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 7,169 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 6,146 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,309 ڈالر سے بڑھ کر 4,378 ڈالر ہو گئی۔








