ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں900 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 771 روپے کمی کے بعد 378,974 روپے سے بڑھ کر 377,945 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 345,755 روپے سے بڑھ کر 346,462 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 6,532 روپے اور 5,600 روپے پر برقرار رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,174 ڈالر سے بڑھ کر 4,183 ڈالر ہو گئی۔








