ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر مستحکم رہی
ملک بھر میں سونے کی قیمت 461,936 روپے پر مستحکم رہی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت بنا کسی تبدیلی کے فی تولہ سونا 4 لاکھ 61 ہزار936روپے پر مستحکم رہی جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 396,035 روپے پر برقرار رہی اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 363,045 روپے پر برقرار رہی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6,986 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 37 روپے کمی کے بعد 5,989 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بنا کسی تبدیلی کے 4,395 ڈالر پر مستحکم رہی۔







