اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 39 ہزار 177 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2260 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 9 ہزار 816 اموات ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 …
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 39 ہزار 177 ہوگئی ، این سی او سی
مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 39 ہزار 177 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2260 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 9 ہزار 816 اموات ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 909 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 23 ہزار 842 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہوگئی۔صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 489 ہے۔سندھ میں 2 لاکھ 9 ہزار 429، پنجاب ایک لاکھ 35 ہزار 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا 56 ہزار 875، بلوچستان میں 18 ہزار 061 کیس رپورٹ۔اسلام آباد 36 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 847 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 148 ہوگئی ہیں۔








