ملک سے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ جیولری کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ملک سے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافہ ، جیولری کی برآمدات میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):ملک سے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ جیولری کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو14.29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 92.48فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو7.425 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 1.185ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 3.368ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں ایک ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو8.329ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں جیولری کی برآمدات کاحجم 6.315ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 107.12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو13.080ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مارچ میں جیولری کی برآمدات کاحجم 3.343ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 1.691ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 1.148ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو14.37ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔








