ملک سے پھلوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ , سبزیوں کی برآمدات میں کمی

ملک سے پھلوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ملک سے پھلوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو222.75ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.23فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو191.64ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،

مارچ میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 21.66ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوفروری میں 21.99ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 17.23ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں پھلوں کی مجموعی برآمدات کاحجم 241.60ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو117.79ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 197.10ملین ڈالرکے مقابلہ میں 67فیصدکم ہے،

مارچ میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 14.63ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 12.90ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 22.10ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں سبزیوں کی مجموعی برآمدات سے ملک کو249.65ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔