اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو287.65ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو269.84ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،فروری میں کھیلوں کے …
ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ، فٹ بالزکی برآمدات میں 15.38فیصداضافہ
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو287.65ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو269.84ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،فروری میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 32.78ملین ڈالررہاجوجنوری میں 34.37ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 30.70ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 408.60ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں فٹ بالزکی برآمدات کاحجم 172.54ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 149.53ملین ڈالرکے مقابلہ میں 15.38فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح مالی سال کے پہلے 8ماہ میں دستانوں کی برآمدات سے ملک کو46.88ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 50.75ملین ڈالرکے مقابلہ میں 8.24فیصدکم ہے،جاری مالی سال کے دوران کھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات کاحجم 68.21ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔









