ملک میں اشیاءے ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.48فیصد کی کمی،سالانہ بنیادوں پر4.18فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.48فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر4.18فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کےلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ333.60پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے میں 335.20پوائنٹس اور گزشتہ سال 23 جنوری …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.48فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر4.18فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کےلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ333.60پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے میں 335.20پوائنٹس اور گزشتہ سال 23 جنوری کو320.21پوائنٹس تھا ۔

ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 16.68فیصد،آلو8.52،پیاز7.27، ایل پی جی 3.54،نمک پائوڈر1.52،گڑ1.0،اڑھائی کلو گھی0.87فیصد،پانچ لیٹر کوکنگ آئل0.53فیصد،دال مسور0.27فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.11فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 9.83فیصد، کیلا3.66،آٹا2.27،انڈے1.02، جلانے کی لکڑی0.56، دال ماش0.53،دال مونگ0.43، دال چنا0.16 اور چینی کی قیمت میں 0.14فیصد اضافہ ہوا۔17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.30فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،17733 روپے سے لے کر22888 روپے،22889 روپے سے لے کر29517 روپے،29518 روپے سے لے کر44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 0.37فیصد،0.39فیصد ،0.45فیصد اور 0.54فیصد کی کمی ہوئی۔

صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔