ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 74 فیصد اضافہ
ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 74 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ملک میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں الیکٹر ک گاڑیوں کے 165یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 95یونٹس کے مقابلہ میں 74فیصدزیادہ ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026ء میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 42 یونٹس فروخت ہوئے جو اگست کے 75 یونٹس کے مقابلے میں 44 فیصد کم تاہم گزشتہ سال ستمبر کے 30 یونٹس کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 6 لاکھ 6 ہزار 137 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4 لاکھ 78 ہزار 967 یونٹس کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔








