اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 981 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے۔ گزشتہ …
ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمی
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 981 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.661 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔
جنوری میں ملک میں 173 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 27 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد وں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جنوری میں چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے سب سے بڑا ملک رہا ، جنوری میں چین نے پاکستان میں 73 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی، اسی طرح سوئٹزرلینڈ 17 ملین ڈالر اور یو اے ای 14 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
جنوری میں برطانیہ نے پاکستان میں 9 ملین ڈالر، جنوبی کوریا 8 ملین ڈالر ، کویت 9 ملین ڈالر، جاپان 4 ملین ڈالر اور دیگر ممالک نے مجموعی طور پر 15 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں بجلی کے شعبے میں 71 ملین ڈالر، مالیاتی بزنس 61 ملین ڈالر، برقی مشینری 13 ملین ڈالر، خدمات 12 ملین ڈالر، خوراک 3 ملین ڈالر، الیکٹرانکس 8 ملین ڈالر، پٹرولیم ریفائنگ 6 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ آلات 5 ملین ڈالر، ٹیکسٹائل 4 ملین ڈالر، فارما 2 ملین ڈالر اور دیگر شعبوں میں 12 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔









