ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 30جون کو ختم ہونے والے ہفتے ملک میں خام تیل کی کی اوسط یومیہ پیداوار70157بیرل ریکارڈ کی گئی
ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پراضافہ ہوا،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 30جون کو ختم ہونے والے ہفتے ملک میں خام تیل کی کی اوسط یومیہ پیداوار70157بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6 فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے کے اختتام پرملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66179بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 30جون کوختم ہونے والے ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3097ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2971ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 30جون کوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار34951بیرل،پی پی ایل 13071بیرل،پی اوایل 4230بیرل اورماڑی گیس کمپنی کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1587بیرل ریکارڈکی گئی ہے۔اسی طرح 30جون کوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار876ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 590ایم ایم سی ایف ڈی ،پی اوایل 64ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار1040ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی








