اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67019 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل …
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67019 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66009 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3065 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3010 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34827 بیرل ، پی پی ایل 11078 بیرل، پی او ایل 40141 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1366 بیرل ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 695 ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 558 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 69 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 948 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔









