ملک میں خام تیل اورگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):ملک میں خام تیل اورگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 7فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59121بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 11.7فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66960بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح7فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):ملک میں خام تیل اورگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 7فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59121بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 11.7فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66960بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح7فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2798ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 7.8فیصدکم ہے،

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3035ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 7فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار30588بیرل،پی پی ایل 9328بیرل،پی اوایل 3720بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی پیداوار1067بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح 7فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار581ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 482ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 48ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار918ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔\395