اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 31 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66 ہزار 690 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک …
ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 31 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66 ہزار 690 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67066 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 31 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3035 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 5.1 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3197 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34411 بیرل، پی پی ایل 10916 بیرل، ماڑی گیس 1379 بیرل اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4438 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 31 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 652 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 560 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 68 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 947 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔









