ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66179بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.8فیصدکم ہے۔
ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی،گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66179بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.8فیصدکم ہے۔پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66707بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 23جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2971 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5فیصدزیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2955ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 23جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32988بیرل،پی پی ایل 11785بیرل،پی اوایل 4046بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1083بیرل ریکارڈکی گئی۔اسی طرح جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار632ایم ایم سی ایٖ ڈی،پی پی ایل 514ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 65ایم ایم سی ایٖف ڈی اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار985ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔








