ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ، گیس کی پیداوار میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63 ہزار 747 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 68 ہزار 128 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اسی طرح 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2999 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2949 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31 ہزار 647 بیرل ، پی پی ایل 10 ہزار 985 بیرل، ماڑی گیس 1336 بیرل اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3ہزار 506 بیرل ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 627 ایم ایم سی ایف ڈی ، پی او ایل 58 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 590 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 840 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔







