ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد وں پر 1.16فیصد اور سالانہ بنیادوں پر5.19فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد وں پر 1.16فیصد اور سالانہ بنیادوں پر5.19فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریے بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 365.67پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو 12 فروری کو 331.81پوائنٹس اور …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد وں پر 1.16فیصد اور سالانہ بنیادوں پر5.19فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریے بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 365.67پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو 12 فروری کو 331.81پوائنٹس اور گزشتہ سال 20 فروری کو319.12پوائنٹس تھا ۔

ہفتے کے دوران 12 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ اس کے برعکس 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے کے دوران انڈے کی قیمت میں 11.78 فیصد،آلو2.24،آٹا2.02،دال مسور1.47،چینی 0.96،اڑھائی کلو بناسپتی گھی 0.72،دال چنا 0.58،پانچ لیٹر کوکنگ آئل 0.19،گڑ0.16، ایک کلوبناسپتی گھی 0.11، اری چاول0.08 اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس کیلا کی قیمت میں 16.05فیصد،کم آمدنی والے گروپ کےلئے بجلی کی قیمت میں 15.41فیصد، لہسن5.86،چکن 4.49،پیاز3.83،ٹماٹر3.82،ڈیزل 2.69،پٹرول 1.93،بیف1.03،ایل پی جی 0.75،مٹن0.69 اورلانگ کلاتھ کی قیمت میں 0.28فیصد کا اضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.11فیصد کا اضافہ ہوا،17733 روپے سے لے کر22888روپے،22889روپے سےلے کر29517 روپے،29518 روپےسے لے کر44175روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 1.50فیصد،1.03فیصد،0.92فیصد اور0.78فیصد کا اضافہ ہوا۔

صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی و بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔