ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافے کا رجحان رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1567 روپے ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافے کا رجحان رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1567 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 5.32 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1487 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1533 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.06 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1502 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1541، راولپنڈی 1522، گوجرانوالہ 1600، سیالکوٹ 1600 ، لاہور 1612، فیصل آباد 1490، سرگوھاد 1610، ملتان 1602، بہاولپور 1583، پشاور 1573 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1500 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1418 روپے، حیدر آباد 1550 روپے، سکھر 1600 ، لاڑکانہ 1507، کوئٹہ 1490 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1633 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں