ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,613 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.66 فیصد زیادہ ہے۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,613 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.66 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے کے دوران شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1586 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1568 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.32 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے کے دوران جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1,547 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,611 روپے، راولپنڈی میں 1,552 روپے، گوجرانوالہ میں 1,650 روپے، سیالکوٹ میں 1,647 روپے، لاہور میں 1,630 روپے،
فیصل آباد میں 1,610 روپے، سرگودھا میں 1,638 روپے، ملتان میں 1,653 روپے، بہاولپور میں 1,599 روپے، پشاور میں 1,600 روپے اور بنوں میں 1,550 روپے ریکارڈ کی گئی۔جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,476 روپے، حیدرآباد میں 1,548 روپے، سکھر میں 1,650 روپے اور لاڑکانہ میں 1,523 روپے ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1560 روپے جبکہ خضدار میں 1,650 روپے ریکارڈ کی گئی۔







