ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,619 روپے ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,619 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کی 1,613 روپے کی قیمت کے مقابلے میں 0.38 فیصد زیادہ ہے،اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,569 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کی 1,568 روپے کی قیمت کے مقابلے میں 0.08 فیصد زیادہ ہے،

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,611 روپے، راولپنڈی میں 1,558 روپے، گوجرانوالہ میں 1,650 روپے، سیالکوٹ میں 1,647 روپے، لاہور میں 1,630 روپے، فیصل آباد میں 1,610 روپے، سرگودھا میں 1,628 روپے، ملتان میں 1,657 روپے، بہاولپور میں 1,667 روپے، پشاور میں 1,600 روپے اور بنوں میں 1,550 روپے ریکارڈ کی گئی،اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1,476 روپے، حیدرآباد میں 1,555 روپے، سکھر میں 1,650 روپے، لاڑکانہ میں 1,523 روپے، کوئٹہ میں 1,560 روپے اور خضدار میں 1,650 روپے ریکارڈ کی گئی۔