ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستا ن کے ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1548 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.21فیصد کم ہے۔

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستا ن کے ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1548 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.21فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1567 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1544 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.71فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1533روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1541،راولپنڈی 1522،گوجرانوالہ 1550،سیالکوٹ1580،لاہور1582،فیصل آباد1530،سرگودھا1562،ملتان 1561،بہاولپور1583،پشاور1534 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1480 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1461،حیدرآباد1532،سکھر1600،لاڑکانہ1513، کوئٹہ1490 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1667 روپے ریکارڈ کی گئی۔