ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 11 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1481 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.28 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں …

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 11 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1481 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.28 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1420 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 11 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1471 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.83 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1444 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 11 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441، راولپنڈی 1433 ،

گجرانوالہ 1500، سیالکوٹ 1500، لاہور 1499، فیصل آباد 1460، سرگودھا 1508 ، ملتان 1513 ، بہاولپور 1493، پشاور 1493 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1450 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 11 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1396، حیدر آباد 1498، سکھر 1550، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1470 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1503 روپے ریکارڈ کی گئی۔