ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 14مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت 1526روپے ریکارڈکی گئی
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 14مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت 1526روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.16فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1528روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 14مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1540روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.03فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1539رروپے ریکارڈکی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق 14مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1541روپے، راولپنڈی 1522روپے،گوجرانوالہ 1550روپے،سیالکوٹ1540روپے،لاہور1572روپے،فیصل آباد1500روپے،سرگودھا1530روپے،ملتان 1540روپے،بہاولپور1547روپے،پشاور1509روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1430روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 14مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1464روپے،حیدرآباد1520روپے،سکھر1600روپے،لاڑکانہ 1513روپے، کوئٹہ1490روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت 1650روپے ریکارڈکی گئی۔








