ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ہوئی،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1565 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1569 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اسی طرح 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1547 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1532 روپے، راولپنڈی 1535، گوجرانوالہ 1600 ، سیالکوٹ 1570، لاہور 1590، فیصل آباد 1550 ، سرگودھا 1600، ملتان 1591، بہاولپور 1560، پشاور 1573 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1510 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1518 روپے، سکھر 1600 روپے، لاڑکانہ 1523 روپے، کوئٹہ 1520 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1650 روپے ریکارڈ کی گئی۔








