ملک میں سیمنٹ کی فروخت اوربرآمدات میں 9 ماہ کے دوران 10فیصد اضافہ

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت اوربرآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرزایسوسی ایشن اوراے کے ڈی ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 38.54ملین ٹن ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 35.10ملین ٹن کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے،مارچ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 3.75ملین ٹن …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت اوربرآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرزایسوسی ایشن اوراے کے ڈی ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 38.54ملین ٹن ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 35.10ملین ٹن کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے،مارچ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 3.75ملین ٹن رہا جوفروری کے 4.20ملین ٹن کے مقابلہ میں 11فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 3.71ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اندرون ملک سیمنٹ کی فروخت کاحجم 31.60ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 28.57ملین ٹن کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے۔

مارچ میں اندرون ملک سیمنٹ کی فروخت کاحجم 3.10ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوفروری کے 3.47ملین ٹن کے مقابلہ میں 11فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 3.10ملین ٹن کے مقابلہ میں برابرہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.94ملین ٹن ریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.53ملین ٹن کے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے۔مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.65ملین ٹن رہا جوفروری کے 0.73ملین ٹن کے مقابلہ میں 11فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 0.61ملین ٹن کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔