ملک میں سیمنٹ کی فروخت او ر برآمدات میں10فیصد اضافہ

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت او ر برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر10فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ،ٹاپ لائن سکیورٹیز اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت (فروخت و برآمدات) کا حجم 34.55ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے …

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت او ر برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر10فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ،ٹاپ لائن سکیورٹیز اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت (فروخت و برآمدات) کا حجم 34.55ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 31.27ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 28.27ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جس میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی کھپت کا حجم 23.62ملین ٹن اور جنوبی شہروں میں 4.64ملین ٹن ریکارڈکیا گیا ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی مقامی کھپت کا حجم 25.35ملین ٹن ریکارڈکیا گیا تھا جس میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی کھپت کا حجم 20.98ملین ٹن اورجنوبی شہروں میں 4.37ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا ۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات 6.28ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.92ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا اندازہ 4 ملین ٹن ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 3.73ملین ٹن ریکارڈکیا گیا تھا ۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں سیمنٹ کی مجموعی مقامی کھپت کا حجم 3.29ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جس میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی کھپت کا حجم 2.75ملین ٹن اور جنوبی شہروں میں 0.54ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جبکہ برآمدات کا حجم 0.71ملین رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔\395