اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 5 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1420 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1420 روپے تھی۔ اسی طرح 5 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک …
ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 5 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1420 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1420 روپے تھی۔ اسی طرح 5 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1444 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.48 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے کے اختتام پر ملک میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1437 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 5 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1390 روپے، گجرانوالہ 1387، سیالکوٹ 1430، لاہور 1479، فیصل آباد 1430، سرگودھا 1450، ملتان 1446، بہاولپور 1450، پشاور 1420 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی میں 5 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393 ، حیدر آباد 1457، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1445 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1463 روپے ریکارڈ کی گئی۔








