ملک میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.54فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.54فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 26فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 333.86پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ میں 335.67پوائنٹس اورگزشتہ سال 27فروری کو320.32پوائنٹس تھا، ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 14اشیاءکی قیمتوں میںکمی اور24کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.54فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 26فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 333.86پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ میں 335.67پوائنٹس اورگزشتہ سال 27فروری کو320.32پوائنٹس تھا،

ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 14اشیاءکی قیمتوں میںکمی اور24کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 13اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 29.67فیصد،آلو10.62فیصد،چکن 9.03فیصد، پیاز7.44فیصد، انڈے 3.43فیصد،آٹا 1.39فیصد، بریڈ1.12فیصد اورچینی کی قیمت میں 0.79فیصدکی کمی ہوئی،اس کے برعکس کیلا کی قیمت میں 4.49فیصد، شرٹنگ 1.36فیصد،ایل پی جی 0.86فیصد،لہسن 0.81فیصد،لانگ کلاتھ 0.70فیصد،مٹن 0.63فیصد،دال مسور0.47فیصد،پرنٹڈلان 0.44فیصد، دال ماش0.40فیصد،

خشک دودھ 0.26فیصد اوردہی وبیف کی قیمت میں 0.25فیصدکااضافہ ہوا، سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر0.71فیصدکی کمی ہوئی،17733روپے سے لیکر22888روپے،22889روپے سے لیکر29517روپے ، 29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.66فیصد،0.60فیصد،0.59فیصد اور0.47فیصدکی کمی ہوئی ، صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔