ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.46فیصد اورسالانہ بنیادوں پر15.28فیصدکااضافہ ہواہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 18جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 357.76پوائنٹس ریکارڈکیاگیا
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.46فیصد ،سالانہ بنیادوں پر15.28فیصدکااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.46فیصد اورسالانہ بنیادوں پر15.28فیصدکااضافہ ہواہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 18جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 357.76پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ میں 356.11پوائنٹس اورگزشتہ سال 19جون کو310.35پوائنٹس تھا،ہفتہ رفتہ کے دوران 11ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور15کی قیمتوں میں استحکام رہا
اس کے برعکس 25ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 2.98فیصد،لہسن 2.51فیصد،کیلا1.28فیصد،پیٹرول 1.06فیصد،دال ماش 1.04فیصد،نمک پاوڈر0.95فیصد،دال مونگ 0.61فیصد،آٹا0.53فیصد،ڈیزل 0.51فیصد اوردال چنا کی قیمت میں 0.04فیصدکی کی ہوئی،اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 16.65فیصد،آلو6.82فیصد۔چکن 5.60فیصد،واشنگ سوپ1.16فیصد،گڑ0.65فیصد،مٹن 0.51فیصد،ایل پی جی 0.51فیصد،شرٹنگ 0.48فیصد،لانگ کلاتھز0.43فیصد،انڈے 0.35فیصد،تازہ دودھ 0.29فیصد اوردہی کی قیمت میں 0.26فیصدکی کمی ہوئی۔ سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر0.64فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔








