اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر0.37فیصد اور سالانہ بنیاد پر4.70فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ قومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس )کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریے بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 5 مارچ کو ختم ہونے والےہفتے میں صارفین کےلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 335.09پوائنٹس رہا جو گزشتہ ہفتے میں 333.86 پوائنٹس اور گزشتہ سال 6 مارچ کو320.04پوائنٹس …
ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر0.37فیصد اور سالانہ بنیاد پر4.70فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر0.37فیصد اور سالانہ بنیاد پر4.70فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ قومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس )کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریے بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 5 مارچ کو ختم ہونے والےہفتے میں صارفین کےلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 335.09پوائنٹس رہا جو گزشتہ ہفتے میں 333.86 پوائنٹس اور گزشتہ سال 6 مارچ کو320.04پوائنٹس تھا۔
ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 27کی قیمتوں میں استحکام رہا ، اس کے برعکس 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 10.04فیصد، انڈے8.13،پیاز6.08،آلو5.09،آٹا2.40، دال چنا0.50،دال مونگ 0.43 اور 5لٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.37فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 10.46فیصد،
ایل پی جی 5.61،کیلا 3.85،پٹرول 3.06، ڈیزل 1.84، لہسن 1.23، بیف0.66، مٹن 0.65، دال ماش 0.51، پرنٹڈ لان 0.43، گڑ0.30 اور سرسوں کی تیل کی قیمت میں 0.24فیصد کا اضافہ ہوا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں استحکام رہا ۔
اس کے برعکس 17733 روپے سے لے کر22888روپے ،22889 روپے سے لے کر29517 روپے ،29518 روپے سے لے کر44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 0.09فیصد ،0.16فیصد،0.26فیصد اور0.53فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔









