ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں مجموعی طور پر 4.11 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.89 ملین ٹن …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں مجموعی طور پر 4.11 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.89 ملین ٹن کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہیں۔

ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.35 ملین ٹن رہی جو اگست کے 1.26 ملین ٹن کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ تاہم گزشتہ سال ستمبر کے 1.37 ملین ٹن کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں پٹرول کی فروخت 2.05 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.97 ملین ٹن کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے، ستمبر میں پٹرول کی فروخت 0.65 ملین ٹن رہی جو اگست کے 0.67 ملین ٹن کے مقابلے میں 2 فیصدزیادہ اور گزشتہ سال ستمبر کے 0.68 ملین ٹن کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔پہلی سہ ماہی میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 1.57 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے1.62 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے،

ستمبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 0.53 ملین ٹن رہی جو اگست کے 0.42 ملین ٹن کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے 0.59 ملین ٹن کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں فرنس آئل کی فروخت 0.47 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.05 ملین ٹن کے مقابلے میں 470 فیصد زیادہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.91 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.63 ملین ٹن کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے