ملک میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاما کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں کاروں کے 41 ہزار 707 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران فروخت کا حجم 29 ہزار 223 …
ملک میں کاروں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 43 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ملک میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاما کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں کاروں کے 41 ہزار 707 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران فروخت کا حجم 29 ہزار 223 یونٹس رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں کاروں کی فروخت 10 ہزار 897 یونٹس ریکارڈ کی گئی جو اگست کے 13 ہزار 642 یونٹس کے مقابلے میں 20 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 12 ہزار 96 یونٹس کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کاروں کی فروخت 23 ہزار 605 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 15 ہزار 442 یونٹس کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح 1000 سی سی تک پاور کی کاروں کی فروخت 824 یونٹس ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1216 یونٹس کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 1000 سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت پہلی سہ ماہی میں 17 ہزار 276 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12 ہزار 565 یونٹس کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔








