ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اورادائیگیوں میں اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پرکمی،سالانہ بنیاد پراضافہ

ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اورادائیگیوں میں اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پرکمی جبکہ سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اورادائیگیوں میں اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پرکمی جبکہ سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کےذریعے193ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جومارچ کے مقابلہ میں 2.4فیصدکم ہے، مارچ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 198ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں، گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں رواں سال اپریل میں کریڈٹ کارڈز کےذریعےخریداری اورادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر28.7فیصدکانمایاں اضافہ ہوا،گزشتہ سال اپریل میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کےذریعے150ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جورواں سال اپریل میں بڑھ کر193ارب روپے ہوگئیں۔

مزید خبریں