ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر32فیصد،موٹرکاروں کی فروخت میں 45فیصدکانمایاں اضافہ
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر32فیصد،موٹرکاروں کی فروخت میں 45فیصدکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر32فیصدجبکہ موٹرکاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر45فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرمارچ2026تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 16لاکھ ایک ہزار745یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12لاکھ 17ہزار70یونٹس کے مقابلہ میں 32فیصدزیادہ ہے۔ مارچ میں ملک میں گاڑیوں کے ایک لاکھ 85ہزار738یونٹس کی فروخت ہوئی جو فروری کے 179014یونٹس کے مقابلہ میں 4فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے 140732یونٹس کے مقابلہ میں 32فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں موٹرکارروں کے 109392یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 75265یونٹس کے مقابلہ میں 45فیصدزیادہ ہے۔
مارچ میں موٹرکاروں کے 11702یونٹس کی فروخت ہوئی جوفروری کے 13355یونٹس کے مقابلہ میں 12فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 8130یونٹس کے مقابلہ میں 44فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 1300سی سی اوراس سے زیادہ پاورکے موٹر کاروں کے 58447یونٹس اورایک ہزارسی سی کے 3770یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 35194یونٹس اور3689یونٹس کے مقابلہ میں بالترتیب 66فیصد اور دو فیصدزیادہ ہے۔اس مدت میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 47175یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 36382یونٹس کے مقابلہ میں 30فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایل سی ویز،وینز اورجیپوں کے 34374یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 25471یونٹس کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں الیکٹرک کاروں کے 263یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 132یونٹس کے مقابلہ میں 99فیصدزیادہ ہے،اسی طرح اس مدت میں 1401144یونٹس موٹرسائیکلز کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1059898یونٹس کے مقابلہ میں 32فیصدزیادہ ہے۔








