ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 9.66 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 20 اگست 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مشترکہ کھپت والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کی بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.66 فیصداضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 9.66 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 20 اگست 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مشترکہ کھپت والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کی بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران ایس پی آئی 359.15 پوائنٹس سے بڑھ کر 360.90 پوائنٹس ہوگیا جبکہ سالانہ بنیاد پر ایس پی آئی میں 9.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ وار ایس پی آئی کے تحت تمام اخراجاتی گروپوں کے لیے 17 شہری مراکز اور 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
سب سے کم کھپت والے گروپ یعنی 17732 روپے تک ماہانہ آمدن والے طبقے کے لیے ایس پی آئی 0.38 فیصد بڑھ کر 350.03 پوائنٹس ہوگیا جو گزشتہ ہفتے 348.71 پوائنٹس تھا۔اسی طرح 17733 سے 22888 روپے، 22889 سے 29517 روپے، 29518 سے 44175 روپے اور 44175 روپے سے زائد ماہانہ اخراجات والے گروپس کے ایس پی آئی میں بالترتیب 0.41 فیصد، 0.40 فیصد، 0.45 فیصد اور 0.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتے کے دوران 51 ضروری اشیاء میں سے 23 اشیاء (45.10 فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء (19.61 فیصد) میں کمی جبکہ 18 اشیاء (35.29 فیصد) کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ہفتہ وار بنیاد پر پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 14.17 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد پٹرول 3.77 فیصد، مرغی 3.35 فیصد، لہسن 2.00 فیصد، دال چنا 0.93 فیصد، تیار چائے 0.70 فیصد، لپٹن چائے 0.34 فیصد، تازہ دودھ 0.17 فیصد، پکی ہوئی دال 0.15 فیصد،
واشنگ صابن 0.12 فیصد، سگریٹ 0.06 فیصد اور شرٹنگ 0.01 فیصد مہنگی ہوئی۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 5.78 فیصد، ڈیزل 5.15 فیصد، ٹماٹر 4.99 فیصد، آلو 1.17 فیصد، ایل پی جی 1.04 فیصد، کیلے 0.91 فیصد، دال مونگ 0.56 فیصد، چینی 0.24 فیصد جبکہ دال مسور اور دال ماش کی قیمتوں میں 0.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سالانہ بنیاد پر آلو کی قیمت میں 30.01 فیصد ، چینی 19.10 فیصد، مرغی 17.68 فیصد، انڈے 17.41 فیصد، پسا ہوا نمک 13.96 فیصد، دال چنا 13.02 فیصد، دال مسور 12.29 فیصد اور گڑکی قیمت میں 6.01 فیصد کمی ہوئی۔
دوسری جانب سالانہ بنیاد پر پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 132.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر 93.21 فیصد، گندم کا آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد، پٹرول 27.65 فیصد اور پہلی سہ ماہی کے بجلی کے نرخ 22.72 فیصد مہنگے ہوئے۔







