ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق اگست میں ملک میں 0.70ملین ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال اگست کے 0.81ملین ٹن کے مقابلہ میں 14فیصدکم ہے۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں یوریاکی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر21فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا،جولائی میں یوریا کی فروخت کاحجم 0.58ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں ملک میں 0.12ملین ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اگست کے 0.13ملین ٹن کے مقابلہ میں 10فیصدکم ہے۔
جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر32فیصدکااضافہ ہوا۔ جولائی میں ڈی اے پی کی فروخت کاحجم 93ہزارٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 8ماہ میں یوریا کی فروخت کاحجم 3.79ملین ٹن ریکارڈکیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.77ملین ٹن کے مقابلہ میں 0.53فیصدزیادہ ہے۔ اسی طرح کیلنڈرسال کے پہلے 8ماہ میں ڈی اے پی کی فروخت کاحجم 0.70ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 0.69ملین ٹن تھا۔








