ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جاری سال کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جاری سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں 4555000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدکمی ہے ،گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 4932000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،اکتوبرمیں ملک میں 350000ٹن …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جاری سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں 4555000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدکمی ہے

،گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 4932000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،اکتوبرمیں ملک میں 350000ٹن یوریا کی فروخت ہوئی جوستمبرکے 429000ٹن کے مقابلہ میں 18فیصداورگزشتہ سال اکتوبرکے 358000ٹن کے مقابلہ میں 2فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 1015000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے،گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 1240000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،

اکتوبرمیں ملک میں 219000ٹن ڈٰی اے پی کی فروخت ہوئی جوستمبرکے97000ٹن کے مقابلہ میں 125فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اکتوبرکے 309000ٹن کے مقابلہ میں 29فیصدکم ہے۔