ملک میں0 میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، بناسپتی گھی میں کمی ہوئی،ادارہ شماریات

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران ملک میں 481625 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.20 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 475913 میٹرک ٹن …

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران ملک میں 481625 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.20 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 475913 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

مارچ میں ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں 48391 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو فروری کے 51091 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 5.28 فیصد کم اورگزشتہ سال مارچ کے 55075 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 12.14 فیصد کم ہے۔ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 1069554 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1102620 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

مارچ میں ملک میں 116019 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار حاصل ہوئی جو فروری کے 118946 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 2.46 فیصد کم اورگزشتہ سال مارچ کے 124885 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 7.10 فیصد کم ہے۔

 

مزید خبریں