ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کےبیشتر علاقوں پر ہوائیں موجود ہیں جبکہ شمالی علاقوں پر مغربی ہوائوں کاایک کمزور سلسلہ بھی موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی و بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب اسلام آباد (ایئرپورٹ 35، سیدپور 01)، سیالکوٹ سٹی 35، ڈی جی خان (وہوا 30)، لیہ 11، جہلم 08، منگلا 06، چکوال 04، بھکر 03، راولپنڈی (کچہری 02)، مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات اور خانیوال 01،خیبر پختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 22، سٹی 09)، بنوں 19، پاراچنار 09، مالم جبہ 07، دروش، کالام 03 ، سیدو شریف 02،کشمیر: مظفرآباد (سٹی، ایئرپورٹ 03)، گلگت بلتستان: گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 42، سبی 40 اور ساہیوال میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں