آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہےتاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہےتاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کے بیشتر حصوں پر براعظمی ہوا ئیں موجود ہیں۔مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ کل (شام/رات) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی اور شہید بینظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







