ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،میدانی علاقوں میں گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،میدانی علاقوں میں گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہا۔

منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 38، پڈیڈن،روہڑی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔