اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونحواکے چند میدانی اضلاع میں دھند اور سموگ چھائی رہی۔
پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو،لہہ منفی 08 ، گلگت منفی 06،کوئٹہ منفی 04، بابوسر ،گوپس ،استورمنفی 03 ، قلات اور دیرمیں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








