ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم چھٹے روز بھی جاری،پہلے پانچ روز میں 2 کروڑ 77 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل

ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم چھٹے روز بھی جاری ہے،پہلے پانچ روز میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 21 تا 27 ستمبر تک جاری رہے گی،2 لاکھ 73 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں مصروف …

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم چھٹے روز بھی جاری ہے،پہلے پانچ روز میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 21 تا 27 ستمبر تک جاری رہے گی،2 لاکھ 73 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں مصروف کار ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے منتخب اضلاع میں 78 لاکھ 98 ہزار سے زائد بچوں ،سندھ کے 30 منتخب اضلاع میں 98 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں ،خیبر پختونخوا کے 37 منتخب اضلاع میں 71 لاکھ 22 ہزار بچوں جبکہ بلوچستان کے 32 منتخب اضلاع میں 22 لاکھ 49 ہزار سے زائد بچوں اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ نیشنل ای او سی کے مطابق گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، لیکن ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ پولیو ورکرز امید کا پیغام لیے آپ کے دروازے پر آ رہے ہیں، ان سے تعاون کریں،پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں،پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔