مملکت سعودی عرب نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کیلئے سالانہ گرانٹ میں سے 14 کروڑ 45 لاکھ روپے جاری کر دیئے

مملکت سعودی عرب نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے سالانہ گرانٹ میں سے 14 کروڑ 45 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین اور عملے نے جامعہ کے صدر و قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):مملکت سعودی عرب نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے سالانہ گرانٹ میں سے 14 کروڑ 45 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین اور عملے نے جامعہ کے صدر و قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جاری کردہ رقم سعودی عرب کی جانب سے گریڈ ایک سے گریڈ 21 تک کے ملازمین کے لیے مالی سال 2026-27 کے ایڈہاک ریلیف الائونس کی مد میں فراہم کی جانے والی مجموعی گرانٹ کا حصہ ہے۔ سعودی معاونتی فنڈ کے تحت فراہم کی جانے والی گرانٹ جامعہ کے جاری اخراجات پورے کرنے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ سال 2026 کی گرانٹ سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون کا تسلسل ہے جس سے جامعہ کی مالی ضروریات اور تعلیمی ترقی میں مدد ملتی ہے۔