موبائلز سکواڈ نے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائیوں کے دوران ماہ ستمبر میں مجموعی طور پر496 ملزمان کو گرفتار کیا۔
موبائلز سکواڈ کی ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 496 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):موبائلز سکواڈ نے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائیوں کے دوران ماہ ستمبر میں مجموعی طور پر496 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق موبائلز سکواڈ نے ستمبر کے دوران134 اشتہاری ملزمان،32 عدالتی مفروران اور38 عادی مجرمان کو گرفتار کیا، جبکہ8 ریکارڈ یافتگان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق اپنی شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات میں ملوث مزید 276 ملزمان کیخلاف کارروائی کی گئی۔موبائلز سکواڈ نے اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پستول،ایک رائفل، گولیاں اور میگزین بھی برآمد کئے۔ترجمان کے مطابق ای پولیس سافٹ ویئر کی مدد سے ستمبر کے دوران 2 لاکھ 34 ہزار 107 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا،جبکہ27 ہزار 533 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو بھی چیک کیا گیا۔اسی طرح منشیات کیخلاف کارروائیوں کے دوران 110 لیٹر شراب اور900 گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔






