نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے موبائل صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے ہونے والے آن لائن فراڈ یعنی ’سمشنگ‘ (Smishing) کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے مشکوک لنکس پر کلک نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ انتباہ ’سائبر سکیورٹی آگاہی ماہ 2026ء‘ کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں ڈیجیٹل تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
موبائل صارفین مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں ،این ٹی سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے موبائل صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے ہونے والے آن لائن فراڈ یعنی ’سمشنگ‘ (Smishing) کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے مشکوک لنکس پر کلک نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ انتباہ ’سائبر سکیورٹی آگاہی ماہ 2026ء‘ کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں ڈیجیٹل تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
این ٹی سی کے مطابق سائبر مجرمان صارفین کو جھانسہ دینے کے لیے ڈیلیوری، انعامات، ادائیگیوں یا پاس ورڈز سے متعلق غیر متوقع پیغامات بھیجتے ہیں تاکہ ان کی حساس معلومات چرائی جا سکیں، لہٰذا کسی بھی لنک پر ٹیپ کرنے سے قبل بھیجنے والے کی تصدیق لازمی کی جائے۔ادارے نے شہریوں کو محفوظ رہنے کے لیے تین بنیادی اصولوں رکیں ، تصدیق کریں اور محفوظ رہیں ،پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔
صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر متوقع یا پرکشش پیغامات موصول ہونے پر فوری ردعمل دینے کے بجائے پہلے متعلقہ ادارے سے تصدیق کر لیں تاکہ مالی نقصان اور شناختی چوری سے بچا جا سکے۔








