اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی بی ایس اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر185.62 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 163 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 70.65 ملین ڈالر زرمبادلہ …
موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ، 185.62 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی بی ایس اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر185.62 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 163 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 70.65 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
جنوری 2026ء میں 43.58ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونزکی درآمدات ہوئی جو دسمبر میں 37.50 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 17.74 ملین ڈالر تھیں۔ مالی سال 2025میں موبائل فونزکی درآمدات پر139.79 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں آئی ٹی کی مجموعی درآمدات کاحجم 1.349 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.191 ارب ڈالر تھا۔








