موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر296.67ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 137فیصدزیادہ ہے۔
موبائل فونزکی درآمدات میں 11ماہ کے دوران 137فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر296.67ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 137فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر125.28ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مئی میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 22.09ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواپریل میں 26.76ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 14.65ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں موبائل فونزکی درآمدات پر139.79ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔







