موبائل فونز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے آلات کی قومی برآمدات کو 2033 تک 2.5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):موبائل فونز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے آلات کی قومی برآمدات کو 2033 تک 2.5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، آئندہ 7 سال میں موبائل فونز کا برآمدی ہدف 22 ملین یونٹس مقرر کیا گیا ہے، برآمدی ہدف کے حصول کے لئے اندون ملک مینو فیکچرنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ موبائل فونز اور آئی ٹی آلات کی اندرون ملک اسمبلنگ کے …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):موبائل فونز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے آلات کی قومی برآمدات کو 2033 تک 2.5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، آئندہ 7 سال میں موبائل فونز کا برآمدی ہدف 22 ملین یونٹس مقرر کیا گیا ہے، برآمدی ہدف کے حصول کے لئے اندون ملک مینو فیکچرنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ موبائل فونز اور آئی ٹی آلات کی اندرون ملک اسمبلنگ کے حوالہ سے کی جانے والی منصوبہ بندی کے مطابق آئندہ سات سال کے دوران برآمدات کو 2.5 ارب ڈالر کت بڑھایا جائے گا۔

ڈیوائس اینڈ الیکٹرانکس مینو فیکچرنگ پالیس کے تحت 2033 تک موبائل فونز کی برآمدات کا حدف 22 ملین یونٹس مقرر کیا گیا ہے اور اس دوران موبائل فونز کی اندرون ملک تیاری کے لئے 75 ہزار ہنر مند کارکن بھی تیار کئے جائیں۔ پالیسی کے مطابق آئندہ سال 2027 سے برآمدات کا آغاز کیا جائے گا اور دوران سال 0.16 ملین یونٹس برآمد کرنے کی توقع ہے جبکہ 2028 میں برآمدات کا حجم 1.82 ملین یونٹس مقرر کیا گیا ہے اور 2033 تک موبائل فونز کی قومی برآمدات 5.25 ملین یونٹس تک بڑھ جائے گی۔ اس طرح آئندہ سات سال کے عرصہ میں تقریباً 22 ملین یونٹس برآمد کئے جائیں گے۔

پالیسی کے تحت اس عرصہ میں مجموعی برآمدی ہدف 2528 ملین ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ اندرون ملک موبائل فونز اور آئی ٹی آلات کی تیاری کے حوالہ سے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2033 تک 75 ہزار کارکنوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ برآمدات میں ضافہ کے حوالہ سے آئندہ سات سال کے عرصہ میں حکومت کی سرپرستی میں 26 بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی جائے گی تاکہ مینو فیکچررز اپنی مصنوعات کو عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدی آرڈرز بھی وصول کرسکیں۔ واضح رہے کہ مقامی سطح پر اسمبلنگ کے فروغ کے لئے 2033 تک ویلیو ایڈیشن کا ہدف 50 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، پالیسی کی کامیابی کے لئے مینو فیکچرنگ کی جدید اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پالیسی کے مطابق 2027 تک ملک میں ای ویسٹ کی ری سائیکلنگ کی سہولت کو ابتدائی طور پر 10 فیصد تک توسیع دی جائے گی جبکہ آئندہ سات سال میں یہ شرح 70 فیصد تک بڑھانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔